ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی حکومت کا 40فیصد کمیشن آر ایس ایس کے حوالے: بی کےہری پرساد

بی جے پی حکومت کا 40فیصد کمیشن آر ایس ایس کے حوالے: بی کےہری پرساد

Sat, 07 May 2022 00:20:26    S.O. News Service

بنگلورو،6؍مئی (ایس او نیوز)کرناٹک پی ایس آئی تقررات گھپلہ معاملے میں ملوث ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں کانگریس رہنماؤں نے احتجا ج کیا۔

 اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد اور کے پی سی سی کے کار گزار صدر رام لنگا ریڈی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرت بلند کئے اور اشوتھ نارائن کے دفتر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی اور پولیس نے کانگریس کارکنوں کو گرفتار کیا۔

احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہری پرساد نے کہا کہ بی جے پی حکومت 40فیصد کمیشن والی حکومت ہے اور اس کی پشت پناہی آر ایس ایس کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے ہر ایک وزیر کے پاس آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے افراد سکریٹری اسسٹنٹس کے طور پر کام کررہے ہیں اور ان کے ذریعہ آر ایس ایس کو رقم روانہ کی جاتی ہے۔

رام لنگا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر داخلہ اس گھپلہ کے اہم ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے نامزدگی فہرست کو رد کروایا۔

اس احتجاج میں نارائن سوامی،شیو راج، ادئے شنکر وغیرہ حاضر تھے۔


Share: